بنیادی صفحہ / Featured / چیف جسٹس کے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران کا رد عمل

چیف جسٹس کے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران کا رد عمل

اسلام آباد (کرم نیوز )چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انتہائی شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سے متعلق بیان پر اب وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے ہیں اور چیف جسٹس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا جھوٹے گواہوں کو سزا دینے سے متعلق بیان خوش آئند ہے ، سچائی کا سفر دراصل نئے پاکستان سفر ہے ، قومیں تب عظیم بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں،مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو کہ سچ پر رکھی گئی ۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے