بنیادی صفحہ / اہم ترین / سیف علی خان سارہ علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی

سیف علی خان سارہ علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں بیٹی سارہ علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔

بالی ووڈ میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی سارہ علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو مزید پروان چڑھانے میں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ اور یہ سب کچھ سارہ کی اداکاری اور اُن کے حسن کا سحر ہی تھا جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کئی نامور ہدایت کار سارہ کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کر بیٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میڈیا پر سارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کو غیر معمولی توجہ ملنے کی وجہ سے اُن کے والد سیف علی خان بھی عاجز آچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان بیٹی سارہ علی خان کو میڈیا کی جانب سے حد سے زیادہ توجہ ملنے پر نا خوش ہیں کیوں کہ سارہ نے ابھی محض دو ہی فلمیں کی ہیں لیکن اُن کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔

سیف علی خان پہلے ہی سارہ سے میڈیا کی غیر معمولی توجہ پر بات کر چکے ہیں تاہم انہوں نے تمام معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ سارہ پرچھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قطعاً اُن روایتی والد کی طرح نہیں  جواپنے بچوں پر زبردستی دباؤں ڈال کر کوئی فیصلہ کرنے کا کہیں۔

واضح رہے کہ بونی کپور بھی بیٹی جھانوی کو سارا علی خان کے مقابلے میں میڈیا کی کم توجہ ملنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ انہوں نے جھانوی کو تشہیری ٹیم کو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے