بنیادی صفحہ / اسلام آباد / عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا حکومت کا منشور ہے، وزیر اعظم

عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا حکومت کا منشور ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کی زندگیوں میں تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے،صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ 

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، ممبران قومی اسمبل، شاہد احمد، نورین فاروق ابراہیم، شاندانہ گلزار اور محمد یعقوب شیخ شامل تھے ۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعم نے کہا عوام الناس کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی عوام کی بہتری کے لیے پچھلے دور میں کیے جانے والے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم ہو اور لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے۔انہوں نے کہاصوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم کی ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کر ئی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ ڈی آئی خان میں پینے کے پانی کے حل کے لیے پلان تشکیل دیا جائے۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے