بنیادی صفحہ / اہم ترین / عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مطمع نظر ہے, کامران بنگش

عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مطمع نظر ہے, کامران بنگش

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مطمع نظر ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنےاور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کے لیے صوبائی حکومت نے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ عوامی عدالت میں منتخب نمائندے اور متعلقہ اداروں کے حکام عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرسکیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز فقیراباد پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان اور اے اے سی ھمایون خان کے علاوہ تمام لاین ڈیپارٹمنٹس کے افسران ،مقامی حکومتوں کے ناظمین اور
علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقہ عوام نے گیس کے کم پریشر، بجلی کی لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی مرمت،گھروں پر بھاری ٹیکس، پانی کے نکاس اور تجاوزات سے معاون خصوصی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔کھلی کچہری سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے عوامی شکایات پر سوئی گیس حکام کو فقیر آباد کے علاقہ میں گیس کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے حکام کو علاقہ میں عوام کو درپیش پانی کی فراہمی ،صفائی و ستھرائی، صحت و تعلیم و دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے مقامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل کی شنوائی اور اس کاحل ہے لہذا عوامی منتخب نمائندے اور سرکاری حکام اپنی اس ذمہ داری کو من و عن پورا کریں گے کیونکہ عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے ووٹ نظام میں مثبت تبدیلی لانے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے نام پر لیا ہے لہذا حکومت اپنے اس وعدے کو پورا کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ منتخب نمائندے عوامی عدالت میں اپنے احتساب کے لیے حاضر ہوتے ہیں جبکہ سرکاری حکام بھی عوام کے مسائل کے لئے عوام کے سامنے حاضر رہتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فقیر آباد میں عوام کے حل طلب تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں گے

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے