بنیادی صفحہ / اہم ترین / لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس۔

لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں لئی ایکسپریس وے منصوبے کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس۔
لئی ایکسپریس وے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔عثمان بزدار
لئی ایکسپریس وے منصوبے کی لمبائی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔عثمان بزدار
اس منصوبے کی مجموعی لمبائی اب 23.2کلو میٹر ہوگی۔عثمان بزدار
منصوبے میں کٹاریاں سے کشمیر ہائی وے تک 6کلو میٹر کا اضافی حصہ بھی شامل کیا جائے گا۔عثمان بزدار
لمبائی میں اضافے سے لئی ایکسپریس وے منصوبے کی افادیت بڑھے گی۔ عثمان بزدار
اس منصوبے کی تعمیر سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تیز آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔عثمان بزدار
جڑواں شہروں کے لوگوں کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں یہ منصوبہ ممد ومعاون ثابت ہوگا۔عثمان بزدار
منصوبے کوجدت اورمنفرد انداز سے تعمیر کیا جائے گا جس سے نالہ لئی کے اردگرد علاقے کی کمرشل افادیت میں اضافہ ہو گا اور کاروبار اور روزگا ر کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ عثمان بزدار
منصوبے کے مختلف ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی سفارشات جلد پیش کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت
لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے ۔عثمان بزدار
اس منصوبے کی تعمیر سے نالہ لئی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔عثمان بزدار
ماضی کی حکومت نے اس اہم ترین منصوبے کونظراندا ز کیااوریہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرے گی۔عثمان بزدار
تمام ضروری مراحل ، تقاضوں اور امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔عثمان بزدار
منصوبے کے ڈیزائن کے حتمی فیصلے کے بعد تجاوزات کو ہٹانے اور زمین کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے ۔عثمان بزدار
لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ جڑواں شہروں کے لوگوں کوجدید و معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔عثمان بزدار
لئی ایکسپریس وے مفاد عامہ کا بڑا منصوبہ 2007سے مسلسل تعطل کا شکار رہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد
اب وقت آچکا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔ وفاقی وزیر ریلویز
لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ نالہ لئی کے اردگرد کے علاقوں میں بسنے والوں لوگوں کیلئے تبدیلی ثابت ہوگا۔شیخ رشید احمد
یہ منصوبہ آئندہ 15 سال کی سفری سہولتوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلویز
لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ سواں پل سے کشمیر ہائی وے اسلام آباد تک تعمیر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کوبریفنگ
اس منصوبے میں سواں سے عمار چوک تک 6.2کلومیٹرکا حصہ،عمار چوک سے کٹاریاں پل، آئی جی پی روڈ تک 11کلو میٹر اور کٹاریاں سے کشمیر ہائی وے کا 6کلومیٹر کا حصہ شامل ہوگا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران منصوبے کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد، انجینئر انچیف ملٹری انجینئرنگ سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر، ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل عاصم اقبال، کمشنرراولپنڈی ڈویژن ، سینئر ممبر بورڈ آف ر یونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹر ی ہاوسنگ ، سیکرٹری آبپاشی، ایم ڈی نیسپاک ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے