بنیادی صفحہ / اہم ترین / محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی 2018-19 کیلئے اساتذہ کی 12000اسامیاں دینے کی سفارش

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی 2018-19 کیلئے اساتذہ کی 12000اسامیاں دینے کی سفارش

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختوں خوا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مالی سال 2018_2019 کے لئے اساتذہ کی 12000 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کر دی ہے۔

خیبر پختوں خوا کے 27730 پرائمری مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اس وقت اساتذہ کی مجموئی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار 662 اسامیاں ہیں۔ جس میں اس وقت بھی اساتذہ کی ترقیوں ریٹائرمنٹ یا پھر فوتگی کی وجہ سے 19023 اسامیاں خالی ہیں۔ اب صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم خیبر پختوں خوا نے مزید 12000 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 5400 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کی تھی جس پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ان اسامیوں کی منظوری دینے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں مالی بحران کے پیش نظر ان اسامیوں کی منظوری نہیں دی جا سکتی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ ان 12000 اسامیوں کی منظوری دینے کی پوزیشن میں ہو گا یا نہیں ہو گا۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے