بنیادی صفحہ / برطانیہ / برطانوی پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر بریگزٹ منصوبے پر رائے شماری

برطانوی پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر بریگزٹ منصوبے پر رائے شماری

برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ ڈیل پر اپوزیشن کے علاوہ حکومتی اراکین کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔
لندن: برطانوی پارلیمان میں آج ایک بار پھر بریگزٹ منصوبے پر رائے شماری کی جائے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے انخلاء کے لیے کیے گئے بریگزٹ منصوبے کی منظوری کے لیے ایک بار پھر رائے شماری کی جائے گی۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج کے اہم اجلاس میں بریگزٹ منصوبے پر اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی متعدد متبادل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امید ہے حکومت اب تک کے موقف میں لچک دکھاتے ہوئے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا
آج کے اجلاس میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا تو 29 مارچ کو برطانیہ کو یورپی یونین سے بغیر کسی منظم منصوبہ بندی کے الگ ہونا پڑ سکتا ہے جس سے ملکی سطح پر کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانوی پارلیمان وزیر اعظم ٹریسامے کے بریگزٹ منصوبے کو مسترد کرچکی ہے اور وزیراعظم کو اپنے کابینہ کے ارکان کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے