بنیادی صفحہ / امریکہ / ٹرمپ انتظامیہ کو جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

ٹرمپ انتظامیہ کو جھٹکا، صدر کے اہم اقتصادی مشیر گرے کون مستعفی

یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفیٰ ہے
اسلام آباد (کُرم نیوز )وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفیٰ ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرے کون نے کہا کہ ‘اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔کون امریکی بینک گولڈ مین سکس بینک کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی۔تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے۔اگست 2017 میں گرے کون نے ورجینیا میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی ریلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ‘انتظامیہ کو بہتر کر سکتی ہے اور اسے کرنا ہوگا۔گرے کون نے اپنے بیان میں کہا ‘اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا خاص طور پر تاریخ صاز ٹیکس اصلاحات ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ‘میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

تعارف: Azmat

جواب دیجئے