بنیادی صفحہ / بھارت / مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی چھانی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے،بھارتی فوج کی بھاری نفری پہنچ گئی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی چھانی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے،بھارتی فوج کی بھاری نفری پہنچ گئی

اسلام اباد(کُرم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھانی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھانی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جو چھانی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی تھی جس کے موقع پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔

تعارف: Azmat

جواب دیجئے