بنیادی صفحہ / تعلیم و صحت / پی ایم اینڈ ڈی سی کا غیرمعیاری میڈیکل وڈینٹل کالجز کے خلاف کارروائی کا آغاز پی ایم اینڈ ڈی سی نے دومیڈیکل اورڈینٹل کالجزکو بندکرنے کی تجویز پیش کردی

پی ایم اینڈ ڈی سی کا غیرمعیاری میڈیکل وڈینٹل کالجز کے خلاف کارروائی کا آغاز پی ایم اینڈ ڈی سی نے دومیڈیکل اورڈینٹل کالجزکو بندکرنے کی تجویز پیش کردی

پی ایم اینڈ ڈی سی کا غیرمعیاری میڈیکل وڈینٹل کالجز کے خلاف کارروائی کا آغاز
پی ایم اینڈ ڈی سی نے دومیڈیکل اورڈینٹل کالجزکو بندکرنے کی تجویز پیش کردی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزارت این ایچ آرایس اینڈ سی کو دومیڈیکل کالجوں کوبند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے جن میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ایبٹ آباد اورجناح میڈیکل کالج ، پشاورشامل ہیں۔پریذیڈنٹ پی ایم اینڈ ڈی سی نے گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاکہ کونسل نے اپنے 156 ویں اجلاس میں متفقہ فیصلے کے تحت مذکورہ کالجز کوبند کرنے کی سفارش کی اورفیصلے کی تائید سے وفاقی حکومت کو فوری طورپر آگاہ کیاجبکہ اس حوالے سے پی ایم اینڈ ڈی سی کی خصوصی کمیٹی متاثرطلبہ ایڈجسٹمنٹ سکیم سے متعلق اپنی سفارشات ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے اجلاس میں خصوصی معائنہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ایبٹ آباد میں بڑے پیمانے پر خامیاں پائی گئیں۔انسپکٹرکے مطابق ہسپتال مطلوبہ معیارکے مطابق نہیں پایاگیا جبکہ ایسوسی ایٹ ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج سے 48.6 کلو میٹرفاصلے پر ہے، اورمتعلقہ الحاق شدہ کالج تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ صرف ہوتاہے،اوریہ امرپی ایم اینڈ ڈی سی ریگولیشنز کے پارٹ V ،رول17 ،سب ریگولیشن III کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایاکہ معائنہ ٹیم کی جانب سے سامنے لائے جانے والے نقائص کی تصحیح کے حوالے سے کالج کو مطلع کیاگیا تھا۔کالج انتطامیہ کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے ایگزیکٹوکمیٹی نے کالج کویہ خامیاں اورنقائص دورکرنے کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا تاہم وہ اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں کہاکہ اس حوالے سے دوسرے کالج جناح میڈیکل کالج ، پشاورمیں پی ایم اینڈ ڈی سی کے کم ازکم معیاراہلیت کے حوالے سے خامیوں کی نشاندہی پر بندکرنے کی تجویز پیش کی گئی۔انہوں نے مزید بتایاکہ دونوں کالجوں کو آرڈیننس XXXII برائے 1962 کے سیکشن 22 کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے بند کیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے معائنہ رپورٹ کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ایک اورکالج پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ، پشاورکی نشستوں کی تفویض میں بھی کمی کافیصلہ کیا،کونسل نے مذکورہ کالج میں ایم بی بی ایس سیشن برائے 2017-18 کیلئے سیٹوں کی تعداد کو 100 سے کم کرکے 50 کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا،جبکہ معائنہ ٹیم کی جانب سے نشاندہی کردہ خامیوں درستگی کے حوالے سے کالج کودورہ تین ماہ بعد دوبارہ کیاجائے گا۔

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے