بنیادی صفحہ / Uncategorized / چیف آف دی نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے مین راونڈ کے میچز میں عمر عبد المغید(مصر)،یوسف سلیمان (مصر)،فرحان زمان،فرحان محبوب،ٹاڈ ہیرٹی (امریکہ) ،پیٹر کریڈ(ویلز)، طیب اسلم اور زاہد محمد(مصر)نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

چیف آف دی نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے مین راونڈ کے میچز میں عمر عبد المغید(مصر)،یوسف سلیمان (مصر)،فرحان زمان،فرحان محبوب،ٹاڈ ہیرٹی (امریکہ) ،پیٹر کریڈ(ویلز)، طیب اسلم اور زاہد محمد(مصر)نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسلام آباد(عا ر ف محمود سے)چیف آف دی نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے مین راونڈ کے میچز میں عمر عبد المغید(مصر)،یوسف سلیمان (مصر)،فرحان زمان،فرحان محبوب،ٹاڈ ہیرٹی (امریکہ) ،پیٹر کریڈ(ویلز)، طیب اسلم اور زاہد محمد(مصر)نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں 25ہزار ڈالر انعامی رقم کے حامل اس ٹورنامنٹ کے مین راونڈ کے میچز میں مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغیدنے پاکستانی کھلاڑی عاصم خان کو تین۔صفر(گیارہ۔نو،گیارہ، آٹھ اور گیارہ،نو)سے،مصر کے کھلاڑی یوسف سلیمان نے آسٹریلیا کے کھلاڑی ریکس ہیڈرک کو بھی تین۔صفر(گیارہ،چھ ۔گیارہ ،آٹھ اور گیارہ،آٹھ )سے،پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے نیدر لینڈ کے کھلاڑی پیڈر سویٹ مین کو تین۔صفر(گیارہ،چار۔گیارہ،تین اور گیارہ،سات)سے،پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے جمیکا کے کھلاڑی کرسٹوفر بینی کو تین۔صفر(چودہ،بارہ۔گیارہ،پانچ اور تیرہ،گیارہ) سے ،امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیئر ٹی نے پاکستانی کھلاڑی عباس شوکت کو تین۔صفر(گیارہ،نو۔گیارہ،چھ اور گیارہ،چار)سے،ویلز کے کھلاڑی پیٹر کریڈ نے مصر کے کھلاڑی شہاب عیسم کو تین۔ایک(بارہ،دس۔گیارہ،آٹھ۔دس،بارہ اور گیارہ،سات)سے، پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے ایک سخت مقابلے کے بعد مصری کھلاڑی میزن جمال کو تین۔ایک(گیارہ،نو۔چھ،گیارہ۔گیارہ،آٹھ اور پندرہ،تیرہ)سے جبکہ مصری کھلاڑی زاہد محمد نے پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز کو تین۔ایک(گیارہ،آٹھ۔گیارہ،سات۔نو،گیارہ اور گیارہ،نو)سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔چیف آف دی نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائینگے۔چیف آف دی نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے مین راونڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ریئر ایڈ مرل معظم الیاس مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب بھی موجود تھے۔

Back to Conversion Tool

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے