بنیادی صفحہ / امریکہ / امریکا میں 7 سالہ بچے پر پاکستانی اور مسلمان ہونے پر اسکول بس میں تشدد

امریکا میں 7 سالہ بچے پر پاکستانی اور مسلمان ہونے پر اسکول بس میں تشدد

واشنگٹن: 

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کے 7 سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر اسکول بس میں ساتھی بچوں نے تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔

مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، کبھی کسی کو مسلمان ہونے پر طیارے سے اتاردیا جاتا ہے تو کبھی کسی کو اسکارف پہنے پر تنقید کا نشانا بنایا جاتا ہے، صرف یہی نہیں عدم برداشت اس حد تک جاپہنچی ہے کہ مسجدوں پر بھی حملے کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کو اسکول کی بس میں دیگر بچوں نے پاکستانی اور مسلمان ہونے پر تشدد کا نشانا بنایا۔

باسکول بس میں موجود 6 سے 7 بچوں نے بیٹے کو تشدد کا نشانا بنایا جس کے باعث اس کےہاتھ میں موچ آگئی ہے، والد

باسکول بس میں موجود 6 سے 7 بچوں نے بیٹے کو تشدد کا نشانا بنایا جس کے باعث اس کےہاتھ میں موچ آگئی ہے، والد

تعارف: عارف محمود

جواب دیجئے