بنیادی صفحہ / زراعت / چاول کی برآمدات میں 10فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

چاول کی برآمدات میں 10فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

چاول کی برآمدات میں 10فیصد کمی

ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) جولائی کے مقابلہ میں اگست 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 10فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اگست 2016ء کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 7.906 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جولائی 2016ء کے دوران چالوں کی برآمد سے 8.793 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016ء کے مقابلہ میں اگست 2016ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 10.09فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تعارف: haroon

جواب دیجئے