بنیادی صفحہ / پاکستان / پشاور: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا

پشاور 🙂 پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ باچا خان چوک میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے رکھا گیا تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ۔

پشاورکو ایک بار پھر تباہی سے بچا لیا گیا ۔ باچا خان چوک میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے مشکوک بیگ کی موجودگی پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی۔ بم کی اطلاع پر قریبی دکانوں کو بھی بند کر دیا گیا ۔ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم بیگ میں رکھا گیا تھا اور اس کاوزن تین کلو گرام تھا ۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

تعارف: haroon

جواب دیجئے